Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان کی اہل خانہ سے ملاقات کرائی جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم، گھر کے کھانے پر دلائل طلب

Published

on

The case of Dr. Aafia Siddiqui's repatriation, you should consider it as a case of extending the tenure of the Army Chief, submit the answer soon, Justice Sardar Ijaz Ishaq.

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی، سہولیات اور وکلا سے ملاقات کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری  کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے  جیل حکام کو رولز کے مطابق وکلاء، خاندان کے افراد سے ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت  کی ہے، عدالت  نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جائے نماز اور انگریزی ترجمے والا قرآن پاک بھی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

گھر کے کھانے سے متعلق استدعا پر عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے  ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کر لی گئی۔

عدالت نے جواب طلب کیا ہے کہ بتایا جائے کن وجوہات کی بنیاد پر اٹک جیل میں رکھا گیا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا دیا جاسکتا ہے یا نہیں آئندہ سماعت پر معاونت طلب بھی طلب کی گئی ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ایسا کچھ ریکارڈ پر نہیں جو قیدی کو ہفتے میں ایک سے زائد بار ملاقات سے روکے،چیئرمین پی ٹی آئی کو مناسب طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین