ٹاپ سٹوریز
5 ماہ میںPIA کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 29 واقعات،7 طیاروں کو نقصان، لاہور، کراچی میں زیادہ واقعات رپورٹ
قومی ہوائی اڈوں پر 5ماہ کے دوران پرپی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 29واقعات رونما ہوئے،رواں ماہ مئی کے دوران اب تک 10برڈ اسٹرائیک ہوئیں،7طیاروں کو جذوی اورمکمل نوعیت کا نقصان پہنچا،سب سے زیادہ واقعات جناح انٹرنیشنل اورعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرپیش آئے۔
قومی ائیرلائن انتظامیہ نے رواں سال کے 5ماہ کے دوران جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ جنوری سےاب تک پرندے ٹکرانے کے 29واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں،صرف رواں ماہ مئی میں 10واقعات پیش آئے۔
پرندے ٹکرانے کے واقعات کراچی،لاہور،اسلام آباد،فیصل آباد،سکھر،کوئٹہ،پشاور،گلگت،ملتان ائرپورٹ پرہوئے،5ماہ کے دوران پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات کراچی اورلاہورائیرپورٹ پرمجموعی طورپر16رپورٹ ہوئے۔
5ماہ کے دوران پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازں پر جدہ میں ایک،بحرین میں بھی ایک واقعہ پیش آچکا ہے۔ برڈ اسٹرائیک کے دوران 7پروازوں کو جزوی اورمکمل نقصان پہنچا،22طیارے نقصان سےمحفوظ رہے۔
پرندے ٹکرانے کے زیادہ واقعات اپروچ اورلینڈنگ کے دوران ہوئے،ٹیک آف کے دوران 3جبکہ ٹیک آف رول(جب طیارہ ٹیک آف پوائنٹ کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہو)کے دوران ایک واقعہ ہوا۔
پرندے ٹکرانے کے واقعات اے ٹی آر42،اے ٹی آر72،اے تھری ٹوینٹی200 اور 777کو پیش آئے۔ ذرائع کے مطابق پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔
ان واقعات کے سبب طیارے عارضی طورپرگراونڈ ہوجاتے ہیں جبکہ ان واقعات کی وجہ سے مسافروں کو بدترین تاخیر کی بنا پر طویل انتظار کی سولی پرلٹکنا پڑتا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور