پاکستان
جامع تحقیقات میں عمران خان، فیض حمید اور ثاقب نثار کا گٹھ جوڑ سامنے آئے گا، ملک احمد خان
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہاہے کہ ملک کی پرائیڈ پرائم ایجنسی کے سربراہ کا حراست میں لیا جانا اور کورٹ مارشل ہونا ایک غیر معمولی بات ہے، تحقیقات اور تفصیلی رپورٹ سامنے آئے گی تو فیض عمران اور ثاقب گٹھ جوڑ کے حقائق معلوم ہوں گے، نو مئی بغاوت تھی اور باغیوں کو ہر صورت سزا ملے گی۔
پی ایچ اے ہیڈ آفس جیلانی پارک میں شجر کاری مہم اور مزدوروں سے خطاب اور میڈیا گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کاکہناتھاکہ جب سانحہ نو مئی ہوا تو اس وقت فیض حمید ایک کور کو ہیڈ کور ہے تھے حیران کن طور پر منظم انداز میں انتیس مقامات پر حملے گئے گئے اور تمام حملوں کے اثرات ایک جیسے تھے۔
ملک محمد احمد خان کاکہناتھا کہ فیض حمید سمیت کئی لوگ حراست میں ہیں، جامع تحقیقات ہوں گی تو بانی پی ٹی آئی عمران خان، فیض حمید اور ثاقب نثار گٹھ جوڑ سامنے آئے گا، عوام سب جانتے ہیں لیکن یہ ایک دوسرے سے اعلان لاتعلقی کررہے ہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ایچ اے کے ڈیلی ویجز مزدوروں سے وعدہ کیا کہ ان کے وکیل بن کر ان کا مقدمہ لڑیں گے اور رزق حلال کمانے والے مزدوروں کو ان کا حق ان کی دہلیز پر دلوائیں گے،
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں