پاکستان
پاکستان کی یونیورسٹی میں گوپی چند نارنگ کی کتاب کو اپنا مقالہ بتا کر کوئی پی ایچ ڈی کی ڈگری لے گیا، سینیٹ میں انکشاف
سینٹ اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک کی ایک یونیورسٹی نے ممتاز نقاد اور محقق گوپی چند نارنگ کی کتاب کو بطور تھیسز منظور کر کے کسی طالب علم کو پی یچ ڈی کی ڈگری جاری کی۔
وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے سینیٹ اجلاس میں تعلیمی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یک کیس پکڑا جس میں گوپی چند نارنگ کی (تحقیق)کتاب ایک طالب علم نے اپنے پی ایچ ڈی تھیسز کے طور پہ جمع کرا دی۔اس طالب علم کو اس پر پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی دے دی گئی۔
مدد علی سندھی نے کہا کہ حالت یہ ہے کہ پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے والوں کو یہ پتہ نہیں کہ طالب علم نے کیا کیا۔حیران ہوں کہ اتنی بڑی تعداد میں کیسے یونیورسٹیوں کو اجازت دی گئی
نگران وزیرتعلیم نے کہا کہ ماضی کی حکومت کی کارکردگی پر کچھ کہنا نہیں چاہتا۔چیئرمین ایچ ای سی کو تنبیہ کی ہے کہ ائندہ یہ سلسلہ بند کریں اور معیار کو یقینی بنائیں
نگران وزیر تعلیم نے کہا کہ جھے اجازت دی جائے تو تمام پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو بند کردیا جائے۔کس طرح ماضی میں تین چار کمروں پر مشتمل عمارت میں یونیورسٹیوں کو این او سی جاری کیا گیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی