Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور میں سائیکل سواروں کو ریسٹورنٹس پر کھانے کے بل میں رعایت ملے گی

Published

on

لاہور ہائیکورٹ میں  کمشنر لاہور  اور ڈی جی ایل ڈی اے نے سموگ کے تدارک کے لیے مجوزہ اقدامات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

رپورٹ کے مطابق فصلوں کی باقیات، دھواں چھوڑنے والے بھٹوں، فیکٹریوں کیخلاف فوری ایکشن ہوگا۔کارروائی نہ کرنیوالے افسر کیخلاف متعلقہ ڈپٹی کمشنر کارروائی تجویز کرے گا۔سپیشل برانچ کے اہلکار  دھواں چھوڑنے والے بھٹوں اور فیکٹریوں کی رپورٹ دیں گے۔

کمشنر لاہور ڈویژن/ڈی جی ایل ڈی اے نے اقدامات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی، کمشنر لاہور کی جانب سے سینئر لیگل ایڈوائزر صاحبزادہ مظفر نے جمع کرائی

رپورٹ میں کہا گیا کہ فصلوں کی باقیات، دھواں چھوڑنے والے بھٹوں، فیکٹریوں کیخلاف فوری ایکشن ہوگا،کارروائی نہ کرنیوالے افسر کیخلاف متعلقہ ڈپٹی کمشنر کارروائی تجویز کرے گا،اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کی جگہ سموگ کیخلاف کارروائیوں کیلئے فوکل پرسن ہونگے۔

رپورٹ میں انتظامی اقدامات بھی شامل کئے گئے اور بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز بھٹوں اور فصلوں کی باقیات جلانے کو رات کو اکٹھے موٹر وے پر پٹرولنگ کرینگے، سپیشل برانچ دھواں چھوڑنے والے بھٹوں اور فیکٹریوں کی رپورٹ دینگے، بار بار خلاف ورزی کرنیوالی فیکٹری اور بھٹوں کو گرا دیا جائیگا۔

رپورٹ میں ماحول دوست اقدامات کے حوالے سے کہا گیا کہ سائیکلنگ کے فروغ کیلئے ٹیپا، فوڈ اتھارٹی اور پی آئی ٹی بی سے مل کر پلان بنا لیا،ٹیپا سائیکل سواروں کیلئے سڑکوں پر لین بنائے گا،پی آئی ٹی بی سائیکلنگ کے فروغ کیلئے ایپ بنائے گا، فوڈ اتھارٹی ریسٹورنٹس کو سائیکل سواروں کیلئے کھانے پر رعایت کیلئے قائل کریگی،ایل ڈی اے، واسا، پی ایچ اے اور ایل ڈبلیو ایم سی ملازمین کو الیکٹرک بائیکس دینے کیلئے پالیسی بنائیں گے، سائیکل سواروں کیلئے مال روڈ پر استنبول چوک سے نہر تک گرین لین بنا دی گئی، سائیکل کلچر کے فروغ کیلئے کمپنیوں کے سائیکل کرائے پر دینے اور سٹینڈز کیلئے تشہیر کی جائیگی۔

لاہور شہر میں پانی کے استعمال سے متعلق رپورٹس بھی جمع کرائی گئی ہیں اس کے علاوہ شہر میں سبزے کے حوالے سے بتایا گیا کہ میاواکی طرز کے جنگلات لگانے کیلئے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کام کررہا ہے، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ نے میاواکی طرز کے جنگلات لگانے کیلئے سائٹس تجویز کی ہیں، پودے لگانے بارے پراگریس رپورٹ میں تفصیلات ساتھ لف ہیں۔

دھوان چھوڑنے والی گاڑیوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ دھواں چھوڑنے والی اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کیخلاف کی گئی کاروائی کی تفصیلات بھی لف ہیں،فصلوں کی باقیات جلانے، دھواں چھوڑنے والے بھٹوں اور فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کی تفصیلات لف ہیں، سموگ کے حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی ساتھ لف ہیں، لاہور ڈویژن اور بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کی تصاویر ساتھ لف ہیں۔

کشمنر لاہور نے یقین دہانی کرائی کہ سموگ کنٹرول کیلئے عدالت کی جاری تمام ہدایات پر من و عن عمل کیا جائیگا۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین