ٹاپ سٹوریز
9 مئی مقدمات میں عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بیانات سے مکر گئے
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی کے وعدہ معاف گواہ اور ممبر پاکستان تحریک انصاف واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ اپنے بیان سے منحرف ہوگئے۔
سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپںڈی میں 164 کے بیان سے متعلق درخواست دائر کر دی۔
واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ کی جانب سے محمد ایڈووکیٹ فیصل ملک نے درخواست دائر کی جبکہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہم نے عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر کوئی ایسا بیان کسی مجسٹریٹ کے سامنے یا تحریری طور پر نہیں دیا، ہمیں عمران خان نے ہمیشہ ہمیں پرامن جدوجہد کا درس دیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات سے متعلق ہمارے بیانات کی کوئی حقیقت نہیں۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 9 مئی کے مقدمات سے متعلق کیس میں 500 ملزمان کی حاضری لگائی گئی جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، بیرسٹر گوہر، اعظم سواتی، غلام سرورخان سمیت کئی پی ٹٰ آئی رہنماء اڈیالہ جیل پہنچے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی جبکہ دوران سماعت 500 ملزمان کی حاضری لگائی گئی ، جس کے بعد کیس بغیر کارروائی کے 12 ستمبرتک ملتوی کردیا گیا۔
واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بے امنی دیکھی گئی تھی۔
9 مئی کو مشتعل افراد کی جانب سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر عسکری تنصیبوں پر حملے، جلاؤ گھیراؤ اور مظاہرے کیے گئے تھے، اس دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید، زرتاج گل، شبلی فراز، غلام سرورخان اور شیریں مزاری سمیت 500 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں