پاکستان
پنجاب میں پرمٹ کے ساتھ آٹے کی نقل و حمل کی اجازت، غلط مارکیٹ ریٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز برہم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے،پنجاب میں پرمٹ کے ساتھ آٹے کی نقل و حمل کی اجازت کا اصولی فیصلہ کیا گیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محکمہ فوڈ کی ری سٹرکچر نگ کی ہدایت کردی ۔مریم نوازنے اجلاس میں آٹےکے مارکیٹ نرخ منگوا کر سامنے رکھ دئیے ،آٹےکے نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر اظہار ناپسندیدگی کیا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے اجلاس میں مارکیٹ سے آٹا نرخ منگوا کر سامنے رکھ دیے،محکمہ فوڈ کی بریفنگ میں پیش کردہ ڈیٹامارکیٹ کے آٹا نرخ سے مختلف تھے،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے آٹا نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر اظہار ناپسندیدگی کیا۔
اجلاس میں پاکستان کوالٹی کنٹرول سٹینڈرڈ کی کیٹیگری کے مطابق آٹا نرخ کے تعین کرنے کا فیصلہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹا کے مارکیٹ نرخ کی ڈیلی رپورٹ طلب کرلی۔ اجلاس میں پرمٹ کے ساتھ آٹا کی نقل و حمل کی اجازت کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے محکمہ فوڈ کی ری سٹرکچر نگ کی بھی ہدایت کی اور کرپٹ عناصر کے خلاف یقینی قانونی کارروائی، محکمہ فوڈ کے افسران اور ملازمین کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا میکنزم بنانے کا حکم دیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ آٹا کے نرخ ناجائز طور پر بڑھانے کی اجازت نہیں دوں گی،مافیاز اپنا کام کررہے ہیں اور محکمے سو رہے ہیں،محکمے اپنا کام نہیں کریں گے تو گورننس کیسے بہتر ہوگی۔کسان اپنی گندم بیچ چکا ہے، اب مافیاز کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں 2.2 ملین میٹرک ٹن گندم کے سرکاری ذخائر موجود ہیں۔ پنجاب میں مجموعی طور پر 6- ملین میٹرک ٹن. سے زائد گندم موجود ہے۔ذخیرہ اندوزی کے سدباب کیلئے گندم ذخائر کی جیو ٹیگنگ کی جارہی ہیں۔
اجلاس میں سینٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، وزراء بلال یاسین، سید عاشق حسین، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں