پاکستان
راولپنڈی میں دلہن شادی کے اگلے دن زیورات اور قیمتی سامان سمیٹ کر فرار
راولپنڈی تھانہ نصیر آباد میں نوسربازی کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔۔شادی کے اگلے روز دلہن نقدی، زیورات اور قیمتی ملبوسات لیکر فرار ہو گئی۔دلہن تین تولےزیوارت،ڈھائی لاکھ نقدی اورقیمتی کپڑےلےگئی۔ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
درخواست کے مطابق عائشہ نامی خاتون سے شادی ہوئی،شادی پر ایک لاکھ 20 ہزار مالیتی کپڑے، ڈھائی لاکھ نقدی، تین تولے زیورات خاتون کو دیئے،شادی میں خاتون کے صرف چند رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔