Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کا کیس، سیکرٹری دفاع، داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کروں گا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

Published

on

The case of Dr. Aafia Siddiqui's repatriation, you should consider it as a case of extending the tenure of the Army Chief, submit the answer soon, Justice Sardar Ijaz Ishaq.

اظہرمشوانی کے بھائی بازیاب نہ ہوسکے ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدم بازیابی پرتوہین کی کاروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، سیکرٹری دفاع ،سیکرٹری داخلہ اورآئی جی اسلام آباد کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا گیا ۔۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا جواب دیں کیوں نہ توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن ںے اظہرمشوانی کے دولاپتہ بھائیوں کی بازیابی کے لئے والد کی درخواست پرسماعت کی ، وکیل بابر اعوان پیش ہوئے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے اگاہ کیا کہ وزارت دفاع اوروزارت داخلہ کی رپورٹ پہلے ہی فائل ہوچکی،سکیورٹی اداروں کی رپورٹ میں کہا گیاکہ دونوں بھائیوں کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب برہم کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ اب میں تمام فریقین کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کروںگا عدالت نے سیکریٹری دفاع ، سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اسلام آباد اورڈی جی ایف آئی اے کو15 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ جواب دیں کیوں نہ توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے ۔۔۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین