پاکستان
احتجاج اور دھرنے کے نام پر شہریوں کی زندگی اجیرن نہیں کرنے دیں گے، وزیر اطلاعات پنجاب
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 دہشت گردی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے،قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ احتجاج اوردھرنے کے نام پر شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنانے کی اجازت نہیں دیں گے،جو جماعت 2014 سے سڑکوں پر ہے3 دن گھروں میں آرام کرلے،تحریک انصاف کی سیاسی تاریخ سڑکوں اور چوک چوراہوں کے گرد گھومتی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان میں انتشار افراتفری اور ہیجان کی کیفیت پیدا کرنا ہی دھرنا پارٹی کا ایجنڈا ہے،اڈیالہ جیل میں بیٹھے قیدی کا مشن دھرنوں کے ذریعے ہی اقتدار میں پہنچنا ہے،اب ان کو پہلے جیسی سہولت کاری دستیاب نہیں نہ ہی دھرنے کیلئے وہ فنانسر میسر ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان لوگوں کواڑھائی گھنٹےوالی بھوک ہڑتال ہی اچھی لگتی ہے،3سے7والی ٹائمنگ بہترہے،دھرنا پارٹی کے پاس احتجاج اور دھرنے کیلئے خیبر پختونخوا موجود ہے،خیبرپختونخوا کےعوام پرخرچ ہونےوالاپیسہ اگلے5سال تک دھرنوں اوراحتجاج پرخرچ ہوگا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے عوام کو سستی روٹی، سستا آٹا، مفت ادویات دے رہی ہیں،خیبرپختونخوا کے عوام11سال سےانقلابی تقریریں اور ریاست مخالف پروپیگنڈےسےپیٹ بھررہےہیں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں