شوبز
تھیٹر فیسٹیول میں عمران اسلم کا ڈرامہ ’ آٹا اور آرٹ‘ پیش کیا گیا
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 21ویں روز گرپس تھیٹر گروپ کی جانب سے تھیٹر پلے ”آرٹ اور آٹا“ پیش کیاگیا۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 21ویں روز گرپس تھیٹر گروپ کی جانب سے تھیٹر پلے ”آرٹ اور آٹا“ اردو اور انگلش زبان میں آڈیٹوریم ون میں پیش کیاگیا، تھیٹر کے رائٹر عمران اسلم ہیں جبکہ ڈرامے کی کاسٹ میں فائزہ قاضی، خالد انعم، اَمید ریاض، خلیفہ سجیر الدین اور عائشہ شیخ شامل ہیں۔
ڈرامے کے ذریعے عمران اسلم کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور معروف ہدایت کار و اداکار خالد انعم نے اظہارِ خیال کیا۔
صدر آرٹس محمد احمد شاہ نے استقبالیہ خطبہ میں کہا کہ تھیٹر فیسٹیول کرنے کی ٹھانی تو سوچا کہ ہمارے بڑے لوگوں کو ٹریبیوٹ کریں، کمال احمد رضوی، عمران اسلم، شیکسپیئر اور تھیٹر کے بڑے ناموں کو اس فیسٹیول میں ٹریبیوٹ پیش کیاگیا ہے۔
احمد شاہ نے کہاکہ عمران اسلم ہمارا دوست ہمارا گرو، ہمارا منٹور بھی تھا، عمران کی خوبی یہ تھی کہ کبھی استاد بن کر نہیں سکھایا، انہوں نے پانچ سال کے بچے سے لے کر 80سال تک کے لوگوں کو دوست بن کرسکھایا، عمران جب بیمار ہوئے تب بھی میرے دفتر آتے تھے، بظاہر لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران بچوں کے لیے لکھتا تھا، وہ سارے ذہنی نا بالغوں کے لیے لکھتا تھا، عمران اسلم نے بتایا کہ خراب سے خراب صورت حال میں کیسے خبر لکھی جا سکتی ہے، تھیٹر کیسے کیا جا سکتا ہے۔
احمد شاہ نے مزید کہاکہ ہم بچوں کا تھیٹر فیسٹیول بھی پلان کر رہے ہیں جو پورا مہینہ چلے گا۔
معروف ہدایت کار و اداکار خالد انعم کا اظہار خیال نے کہاکہ آج جو پلے کر رہے ہیں وہ سیاسی حالات و واقعات کا احاطہ کیے ہوئے ہے، عمران اسلم تھیٹر کے ذریعے جیسے بھی سیاسی حالات ہوتے تھے ایسے الفاظ کہہ جاتے تھے کہ لوگ بعد میں سو چتے تھے کہ انہوں نے کیا کہا؟
ضالد انعم نے کہا کہ عمران کبھی سامنے نہیں آیا، ہم ان کے ڈرامے انڈیا اور دبئی میں لے کر گئے، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے تھیٹر پر کام کیا اور ہمیں موقع دیا کہ ہم اپنے کام کو یہاں پر پیش کریں۔ آرٹ اور آٹا ایک جرات مندانہ اور بروقت سیاسی طنز ہے جو عصر حاضر کے پاکستان کی نبض کو بے خوفی سے جانچتا ہے ایک تیز اور ہوشیار مزاح کے ساتھ۔ اس ڈرامے کا مقصد معاشرتی خامیوں اور اقتدار کے عہدوں پر فائز افراد پر ہے یہ مزاحیہ لیکن فکر انگیز پروڈکشن سامعین کو دل سے ہنسنے اور اس دن کے اہم مسائل پر دل کی گہرائیوں سے غور کرنے کی دعوت دیتی ہے۔
تھیٹر کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی