صحت
پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 65 نئے مریض
پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔جنوری سے اب تک پنجاب کے کل 36 اضلاع میں ڈینگی کے 743 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 65 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔۔اس سال کے شروع سے اب تک ضلع لاہور میں ڈینگی کے 239 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 28 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران پنجاب کا کوئی بھی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا، اس سال کے شروع سے اب تک ضلع لاہور میں ڈینگی کے 239 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 28 نئے مریض سامنے آئے۔
سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال ملتان میں کل 123 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔
اس سال کے دوران روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 116 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 15 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
فیصل آباد میں رواں سال کے دوران ڈینگی کے 61 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 9 نئے مریض سامنے آئے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران گوجرانولہ اور بہاولپور میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آ ئے، شیخوپورہ، قصور، ڈیرہ غازی خان ، بہاولنگر ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال ، اوکاڑہ ،مظفر گڑھ اور خانیوال میں ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔
پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 93 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 40 مریض زیر علاج ہیں،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 2678 بیڈ مختص کئے گئے ہیں،پنجاب کے ہسپتالوں میں 84 بیڈز ڈینگی مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور