پاکستان
آزاد ارکان اسمبلی کو سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا پابند کیا جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر
عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کو کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوئے بغیر حکومت کی تشکیل سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
مولوی اقبال حیدر نے آزاد امیدواروں کے سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کیلئے آئینی درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئ ہے کہ آزاد ممبران کو سیاسی جماعتوں میں شامل ہوئے بغیر حکومت کی تشکیل سے روکا جائے، آئین کے مطابق تمام آزاد امیدواروں کو تین دن کے اندر سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے پابند قرار دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں میں شامل نہ ہونے والوں کا نوٹیفیکیشن روکنے اور سیٹ کو خالی ڈکلییر کرنے کا مجاز قرار دیا جائے،اراکین اسمبلی کے آزاد امیدواروں اسمبلی میں رہنے کا قانون آئین کے اور پارلیمانی نظام جمہوریت کے خلاف ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے آزاد امیدوار خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں حاصل کرنے کے بھی اہل نہیں،بغیر سیاسی جماعت میں شامل ہوئے اراکین اسمبلی کام صرف وزیراعظم کے انتخاب اور عدم اعتماد کا کردار ہی ہوتا ہے،آذاد اراکین اسمبلی کے ووٹنگ عمل میں اہمیت کی وجہ سے ہارس ٹریڈنگ اور کرپٹ پریکٹس میں اضافہ ہوتا ہے۔
درخواست میں وفاق ،الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں