Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بھارت نے 2 لاکھ 25 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا، 24 گھنٹے میں گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع

Published

on

پی ڈی ایم اے نے آئندہ 24 گھنٹوں میں دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بھارت نے پونگ ڈیم سے 1 لاکھ 41 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا،بھاکرا ڈیم سے 83703 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑ دیا گیا ہے،مجموعی طور پر 2لاکھ 25 ہزار 663 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہری کے پتن سے پاکستانی حدود میں 1لاکھ 25 ہزار کیوسک تک پانی داخل ہو گا،آئندہ 24 گھنٹوں میں دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی عمران قریشی کی ہدایت پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین نے دریائے ستلج پر واقع اضلاع کے ڈی سیز سے ٹیلیفون پر رابطے کئے،نازیہ جبین نے ضلعی انتظامیہ کو دریائے ستلج میں متوقع سیلابی خطرے سے آگاہ کیا۔

نازیہ جبین نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کریں۔دریا کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنائیں۔ریسکیو ٹیمیں ،بوٹس،ادویات اور دیگر ضروریات اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین