Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

بھارتی کرکٹ بورڈبہت مضبوط ہے، باقی بورڈز کو خرید لیتا ہے، شاہد آفریدی

Published

on

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ بی سی سی آئی کااصل  مقصد ایشیا کپ و چیمپئن ٹرافی پاکستان سے کسی دوسرے وینیو پر منتقل کرنا ہے،بی سی سی آئی بہت مضبوط بورڈ ہے اور وہ اپنے پیسوں سے دنیا میں کسی بھی کرکٹ بورڈ کو خرید سکتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف بالکل درست ہے،ایشیا کپ پاکستان میں نہ ہونا پاکستان کے ساتھ زیادتی ہے،ایشین کرکٹ کونسل کو فیصلہ کرنا چاہیئے اور اگر ایشیا کپ پاکستان کے علاوہ کسی وینیو میں ہوتا ہے تو پاکستان کو شرکت نہیں کرنی چاہیئے۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیئے،آئی سی سی اور  تمام  کرکٹ بورڈز کو  پاکستان کی مدد کرنی چاہیئے،مزید انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا آئین بھی ایسا ہونا چاہئے کہ اس میں وزیر اعظم بھی مداخلت نہ کر سکیں۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین