Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

بھارت کا براڈوے سٹائل میوزیکل ڈرامہ’مغل اعظم’ 16 جون سے اورلینڈو میں پیش کیا جائے گا

Published

on

بھارت کے پہلے براڈ وے سٹائل میوزیکل تھیٹر ڈرامے ‘ مغل اعظم’ کا اگلا شو اورلینڈو میں 16 جون سے شروع ہوگا۔ اورلینڈو میں رہنےوالے جنوبی ایشین کمیونٹی کے ارکان بے صبری سے اس ڈرامے کاانتظار کررہے ہیں۔
مغل اعظم کو بھارتی فلمساز خواجہ آصف نے زندگی بخشی اور امر کیا۔
1960 میں بنائی جانے والی اس فلم کو 2023 تک کروڑوں لوگ اربوں مرتبہ دیکھ چکے ہیں۔
اس فلم کا پہلا میوزیکل تھیٹر ڈرامہ 2016 میں بھارت میں دکھایا گیا تھا، تب سے متحدہ عرب امارات، سنگا پور، اور کوالا لمپور سمیت ایشیا کے 6 ملکوں میں یہ میوزیکل تھیٹر دکھایا جا چکا ہے

یہ ڈرامہ اب امریکہ میں گوروں کو بھی اپنا گرویدہ بنا رہا ہے۔
نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں سینکڑوں لوگ اس میوزیکل ڈرامے کےکتھک ڈانس اور کلاسیکل گائیکی سے محظوظ ہوئے۔
فیروز عباس خان کی ہدایتکاری میں یہ میوزیکل ڈرامہ بھارت کا اب تک کا مہنگا ترین اسٹیج شو ہے۔
ڈرامے میں لائیو گائیکی، کتھک ڈانس، فنکاروں کے لباس، بہترین لائٹنگ کے ساتھ سترہویں صدی کی مغل سلطنت کے ماحول کو recreate کرکے ہدایتکار نے میلہ لوٹ لیا۔
ڈرامے میں 150 فنکاروں نے کام کیا ہے، 2017 میں اس ڈرامے نے براڈوے ورلڈ انڈیا کے 14 میں سے سات ایوارڈز جیتے، جن میں بہترین ڈرامہ، بہترین ہدایتکار، ڈریس ڈیزائنر، بہترین کوریوگرافی، بہترین اوریجنل سیٹ اور بہترین اوریجنل لائٹنگ ڈیزائن شامل ہیں۔
مغل شہزادہ سلیم اور دربار کی رقاصہ انارکلی کی محبت کی داستان پر مبنی یہ ڈرامہ پہلی بار امریکی شہر اٹلانٹا میں 26 مئی کو دکھایا گیا اور 12 دیگر شہروں میں اس کی پرفارمنس 19 اگست تک جاری رہے گی۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین