تازہ ترین
مہنگائی نے ہر انسان کی زندگی کو متاثر کر رکھا ہے، پٹرول قیمتوں میں کمی اس کا متبادل نہیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مہنگائی نے ہر آدمی کی زندگی کو متاثر کررکھا ہے،ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں کمی ضرور ہوئی لیکن یہ مہنگائی کا متبادل نہیں۔
لاہور میں یوم مزدور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں،آج میں نے دل کی گہرائیوں سے آپ کو اپنے گھر میں مدعو کیا ہے،آج آپ سرکاری مہمان نہیں بلکہ میاں محمد شریف کے گھر میں موجود ہیں،آپ کو یہ دعوت میرے قائد نوازشریف اور میری طرف سے ہے،آپ کی مہمان نوازی کرکے مجھے دلی خوشی ہورہی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج حقیقت میں بندہ مزدور کے اوقات سخت ہیں،مہنگائی نے ہر آدمی کی زندگی کو متاثر کررکھا ہے،ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں کمی ضرور ہوئی لیکن یہ مہنگائی کا متبادل نہیں،عام آدمی بچوں کی تعلیم،صحت کے اخراجات بڑی مشکل سے برداشت کرتا ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ غریب اور امیر کے فرق کو دور کیاجائے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امرا اور کاروباری حضرات اپنی محنت سے جو دولت پیدا کرتے ہیں اس میں کمزورلوگوں کو بھی حصہ دیں،میرے والد بھی ایک مزدور تھے،میرے والد 30 کی دہائی میں اپنے بھائیوں کے ہمراہ لاہور آئے اور فیکٹری میں مزدوری کی،میرے والد دیال سنگھ میں تعلیم حاصل کرتے تھے،شام میں فیکٹری میں مزدوری کرتے تھے،میں نے والد سے اپنےمزدور کی محنت اور عظمت کی داستان سنی ہے،مجھے محنت کش کی عظمت کا احساس ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سرمایہ داراس وقت تک دولت نہیں پیدا کرسکتا جب تک مزدور کا اس میں حصہ شامل نہیں ہوتا،مزدور کی محنت سے ہی سرمائے میں برکت آتی ہے،اگر مزدور کو اس کا جائز حق نہ ملے تو ملک ترقی نہیں کرسکتا،سرمایہ دار اور محنت کش ایک گاڑی کےدو پہیے ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی چیلنجز درپیش ہیں،محنت کش پاکستان کی ترقی کیلئے بھی اپنا خون پسینہ بہاتے ہیں،مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے،پاکستان مسلسل محنت سے ہی اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکتا ہے،آجر اور اجیر مل کر ہی پاکستان کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے نظام میں دور رس تبدیلی لارہے ہیں،ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائےگا،میرا حالیہ دورہ سعودی عرب مفید رہا،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں،سعودی وزرا کے ساتھ انتہائی مفید ملاقاتیں ہوئیں،چند روز میں سعودی عرب کا تجارتی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ محنت کشوں کی فلاح کیلئے منصوبے بنائے جائیں،محنت کشوں کو ایساماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ محنت کے بل بوتے پر معاشرے میں مقام حاصل کریں،آپ سے وعدہ ہے نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو اس کا جائز مقام دلائیں گے،گزشتہ بجٹ میں کم سے کم اجرت 30 ہزار روپے کی تھی،رواں بجٹ میں کم سے کم اجرت میں اضافہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے،شاہ خرچیوں میں نمایاں کمی لائی جائےگی،پاکستان کے معاشی حالات چیلنجنگ ہیں،کھربوں روپے ڈوب رہےاور کرپشن کی نذر ہورہے ہیں،پیسوں کو واپس لانے کیلئے دن رات کوششیں کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم عام لوگوں کے بچوں کیلئے تھی،بطور وزیراعلیٰ پنجاب بچوں کو تعلیمی وظائف دیئے، اسپتالوں میں کینسر کا مفت علاج کیا،پاکستان ہم سب کا ہے،مل کر اس ملک کو ترقی سے ہمکنار کرنا ہے،بطور خادم پاکستان صوبوں کے ساتھ مل کر محنت کشوں کی خدمت کریں گے۔
-
کھیل10 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل12 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
پاکستان5 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی