Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشتگرد مارے گئے

Published

on

سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کرک میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن (IBO) کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے، جب کہ چار دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین