تازہ ترین
پنجاب پولیس کی ایس ایس پی رفعت بخاری کے لیے پولیسنگ کا انٹرنیشنل ایوارڈ

پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو Excellence in Performance Awardایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا۔
ایس ایس پی رفعت بخاری ان دنوں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے ۔
رفعت بخاری کو خواتین کے تحفظ کیلئے نمایاں خدمات، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے مجرمان کی گرفتاری، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور روڈ سیفٹی میکنزم کی تیاری پر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی صدر ڈیبرا فریڈل نے SSP رفعت بخاری کو خصوصی خط لکھ کر عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب کئے جانے پر مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا۔ڈیبرا فریڈل نے لکھا کہ آپ کا انتخاب عالمی سطح پر آپ کی خدمات کا اعتراف ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ایس ایس پی رفعت بخاری کی نمایاں کامیابی تمام پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کیلئے باعث فخر ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو مبارکباد دی۔
رفعت بخاری کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی 61ویں سالانہ کانفرنس کے موقع پر شکاگو، امریکہ میں اس سال ستمبر میں ایوارڈ دیا جائیگا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی