Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

آئی پی ایل 16: شکست کیوں ہوئی؟ موہت شرما کی نیند اڑگئی، مسلسل سوچوں کا شکار

Published

on

 آئی پی ایل16 کے فائنل میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے آخری اوور کروانے والے موہت شرما ڈپریشن کا شکار ہو گئے۔

موہت شرما اپنے بیان میں کہتے ہیں کہ میرا مکمل فوکس آخری گیندوں پر تھا، میں نے یارکر کئے، پوری کوشش کی لیکن جدیجہ نے زبردست بیٹنگ کی لیکن اب میں سو نہیں پارہا ، مسلسل سوچتا رہتا ہوں کہ  کیا الگ کرتا کہ ہم میچ جیت جاتے، مجھ سے کہاں سے غلطی ہو گئی ؟ یارکر کی جگہ سلو باؤنسر کر دیتا ، کچھ ایسا کرتا کہ میچ جیت جاتے۔

آئی پی ایل 16 کے فائنل میں چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو شکست دے کر پانچویں بار فائنل اپنے نام کیا ، گجرات ٹائٹنز کی جانب سے میچ کا آخری اوور موہت شرما نے کروایا، آخری  اوور میں 13 رنز درکار تھے، موہت شرما نے  زبردست گیند بازی کی اور پہلی چار گیندوں پر موہت شرما نے صرف 3 رنز دیئے ، لیکن رویندرا جدیجہ نے پانچویں گیند پر چھکا اور آخری گیند پر چوکا لگا کر موہت شرما کے ساتھ ساتھ گجرات ٹائٹنز کی جیت کا خواب بھی چکنا چور کر لیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین