پاکستان
اسلام آباد ایئرپورٹ عملے نے 15 لاکھ کا گمشدہ سامان تلاش کر کے خاتون کو لوٹا دیا
سول ایوی ایشن اسلام آباد ائیرپورٹ اسٹاف نے بین الاقوامی پرواز کے ذریعے پاکستان آنے والی خاتون کا کھویا ہوا 15لاکھ روپے مالیت کا سامان تلاش کرکے واپس لوٹادیا۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرتعینات ائیرپورٹ عملے نے خاتون مسافر کا کھویا ہوا سامان برآمد کرکے (سونا، کرنسی اور دیگر اشیا) لوٹا دی گئیں، خاتون نے پارکنگ نمبر 12 میں ہینڈ بیگ بھولنے/گم ہونے کی شکایت درج کرائی تھی۔
گمشدہ سامان میں سونے کے سیٹ کے زیورات (06 تولے)، 1100 یو کے پاؤنڈز وغیرہ شامل تھے۔ مذکورہ مسافر مانچسٹر سے اتحاد ایئرویز کی پرواز سے اسلام آباد پہنچی تھی۔ شکایت سیل نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پارکنگ سے بیگ اٹھانے والے مسافر کا پتہ چلایا۔
بیگ اٹھانے والا مانسہرہ کا رہائشی مسافر الصبح عمرہ فلائیٹ سے جدہ سے اسلام آباد پہنچا تھا،سی اے اے ویجلنس اسٹاف کے رابطہ کرنے پر مسافر نے تقریبا 15لاکھ روپے مالیت کی اشیا ایئرپورٹ پہنچا دیں،ائرپورٹ پر خاتون مسافر کو ان کے شوہر کی موجودگی میں سامان واپس کردیا گیا، سامان وصول کرتے ہوئے شوہر نے ائرپورٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششوں کی تعریف کی۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں