پاکستان
سٹیبلسمنٹ اگر کسی حکومت کو سپورٹ کرے تو اچھی بات ہے، حمزہ شہباز
مسلم لیگ (ن) مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر کسی حکومت کو سپورٹ کرے تو اچھی بات ہے۔
لاہور میں صحافیوں سے ملاقات میں حمزہ شہباز نے کہا کہ 2024ء کے عام انتخابات 75 سالہ ملکی تاریخ کے مشکل ترین الیکشن ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بہت مشکل انتخابات ہونے جا رہے ہیں، سب سے زیادہ اہم یہ ہے کہ نوجوانوں کو ساتھ ملایا جائے۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے تین دورے کیے وہاں کے ٹکٹوں پر بہتری جاری ہے، بڑی کامیابی حاصل کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر صرف ملکی معیشت پر کام کرنا چاہیے، ہمیں مل کر ڈالر اور پیٹرول کی قیمت کو کنٹرول کرنا ہے۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اسٹیبلشمنٹ پوری دنیا میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اگر وہ کسی حکومت کو سپورٹ کرے تو اچھی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں تو یہ اچھی بات ہے، سیاسی جماعتوں میں برداشت کا مادہ ہونا چاہیے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ عدم برداشت کا ماحول ختم کرکے ایک دوسرے کو برداشت کرنا پڑے گا، ہوسکتا اس میں کئی سال لگ جائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، نیب کا طریقہ کار میں نہیں مانتا۔
-
کھیل10 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل12 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
پاکستان5 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی