Uncategorized
مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیلیں فوری سماعت کے لیے مقرر نہ کرنا ناانصافی ہوگی، چیف جسٹس
سپریم کورٹ میں کیسز سماعت کرنے والی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے منٹس ہفتہ کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردیئے گئے جن سے انکشاف ہوتا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی پرزور سفارش کی تھی تاہم کمیٹی کے دیگر دو اراکین جسٹس منصور اور جسٹس منیب اختر نہیں مانے۔ چیف جسٹس نے یہ تک کہا کہ اگر درخواستیں فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر نہ ہوئیں تو یہ غیرمنصفانہ ہوگا۔
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے کہا کہ نظرثانی صرف وہی 13 ججز سن سکتے ہیں جنہوں نے مرکزی کیس سنا ہوا ہے۔
کمیٹی کا 17واں اجلاس 18 جولائی کو ہوا تھا۔ جس میں نظرثانی درخواستیں سپریم کورٹ کی چھٹیوں کے بعد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اب سپریم کورٹ نے کمیٹی اجلاس کے منٹس جاری کر دیے ہیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے کمیٹی اجلاس کے منٹس کے مطابق کمیٹی کے تین اراکین میں سے دو جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منصور اختر کا کہنا تھا کہ 12 جولائی کا مخصوص نشستوں پر جو حکم سنایا گیا اس کیس کا تفصیلی فیصلہ ابھی جاری نہیں ہوا۔
جسٹس منصور اور جسٹس منیب کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ہی نظرثانی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کی جا سکتی ہیں۔
تایم اجلاس کے آغاز پر رجسٹرار کا کہنا تھا کہ اگر فوری طور پر نظرثانی کا فیصلہ نہ ہوا تو یہ معاملہ غیرمؤثر ہو جائے گا کیونکہ سپریم کورٹ کے حکم میں 15 دن کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔
جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے یہ بھی کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث ججز دستیاب نہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ نظرثانی کا حق آئین نے دیا ہے، ججز کے آرام اور آسانی کو نہیں آئین کو ترجیح دینی چاہیے، فوری طور پر نظرثانی کو سماعت کے لیے مقرر نہ کیا گیا تو یہ نا انصافی ہو گی، نظر ثانی کیلئے ضروری ہو تو چھٹیاں بھی منسوخ ہونی چاہئیں۔
لیکن کمیٹی کے رکن دیگر دو اراکین کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں ملتوی تو ہو سکتی ہیں لیکن ایک بار اعلان کے بعد چھٹیاں منسوخ نہیں کی جاسکتیں، ماسوائے اس کے کہ فل کورٹ بلا کر قواعد میں ترمیم کی جائے۔
سپریم کورٹ کی گرمیوں کی چھٹیاں ستمبر تک ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے تاہم الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قانونی ونگ اس معاملے پر سپریم کورٹ سے مزید رہنمائی لے سکتا ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں