Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جہانگیر ترین اعلیٰ پائے کے پروفیشنل، کوئی حکومت ان کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکی، عبدالعلیم خان

Published

on

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے پارٹی چیئرمین جہانگیر خان ترین کے استعفیٰ پر دلی طور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جہانگیر خان ترین اعلیٰ پائے کے پروفیشنل ہیں،جہانگیر خان ترین کا کسی بھی حکومت میں ہونا اُس حکومت کیلئے اعزاز کی بات ہے،بد قسمتی سے کوئی حکومت بھی جہانگیر خان ترین کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکی۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ جہانگیر خان ترین کو بطور چھوٹا بھائی اور صدر آئی پی پی خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جہانگیر خان ترین ہمیشہ آئی پی پی اور ہم سب کے سرپرست اعلیٰ رہیں گے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کی فلاحی سرگرمیاں بھی لائق تحسین، سیاست سے ہٹ کر وہ درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں،اللہ تعالیٰ جہانگیر خان ترین کو صحت و سلامتی اور ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار کرے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین