Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

Published

on

اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مقامات پر دھرنے دینے کے اعلان کے بعد جماعت اسلامی نے جڑواں شہروں کے 4 مقامات پر دھرنا دے دیا۔حکومت نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی نے مری روڈ راولپنڈی، زیرو پوائنٹ اسلام آباد، چونگی نمبر 26، جبکہ راولپنڈی میں لیاقت باغ کے باہر دھرنا دے دیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے دھرنے میں شریک ہیں، وہ چونگی نمبر 26 پر دھرنے کی قیادت کر رہے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک کو سیل کردیا اور پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے بند کردیے، جماعت اسلامی کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریڈ زون حساس علاقہ ہے، کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے جماعت اسلامی کے متعدد کارکنوں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، راستے بند کر دیے گئے، مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا حکومت جماعت اسلامی سے مذاکرات کرنے کو تیار ہے، جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں جلسہ یا دھرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی اسلام آباد کی جانب پیش قدمی سمجھ نہیں آتی، حکومت مذاکراتی ٹیم تشکیل دینےکیلئے تیار ہے، جماعت اسلامی کےساتھ بیٹھ کربات کرسکتےہیں۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. Edwin Hill

    جولائی 26, 2024 at 11:35 شام

    I know this subject line sounds so hype…

    But it’s true, making money shouldn’t be “hard”

    It’s quite easy if you have the right system…

    This brings us to today’s topic…

    My good friend Venkata just opened the doors to his newest app, Blink…

    This little app blasts your Amazon affiliate links with thousands of clicks… (Or you can drive these traffic to your website)

    Resulting in hundreds of profits every single day…

    With it, you don’t need to write reviews, create websites, create videos, or none of that BS…

    You just enter your Amazon affiliate link, and that’s it…

    Now, you sit back and enjoy while Blink does all the work for you…

    Click here now and watch how Blink can do all of that and more in just seconds >> https://www.nowbusiness.info/blink

    Cheers,
    Edwin Hill

    UNSUBSCRIBE: https://www.nowbusiness.info/unsubscribe/?d=urduchronicle.com
    Address: 4860 Sycamore Circle
    Atlanta, GA 30345

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین