ٹاپ سٹوریز
کورکمانڈر ہاؤس حملہ، شرپسندوں، سیاسی جماعت کی قیادت کے رابطوں کے ثبوت مل گئے، پنجاب حکومت

نگران پنجاب حکومت کو جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں شرپسندوں اورسیاسی جماعت کی لیڈر شپ کے درمیان رابطوں کے ثبوت مل گئے۔ جیوفینسنگ کے ذریعے شرپسندوں اورسیاسی رہنماؤں کے درمیان بات چیت اورمیسجنگ کے ٹھوس شواہدسامنے آگئے ہیں۔
پنجاب حکومت کے اعلامیہ کے مطابقنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو انسپکٹرجنرل پولیس،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اورچیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 9مئی کے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاریوں،شناخت اورمقدمات پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں شرپسندوں اورسیاسی جماعت کی لیڈر شپ کے درمیان رابطوں کے ثبوت مل گئے۔ جیوفینسنگ کے ذریعے شرپسندوں اورسیاسی رہنماؤں کے درمیان بات چیت اورمیسجنگ کے ٹھوس شواہدسامنے آگئے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹھوس شواہد کے بعد دہشت گردی کے واقعات کے منصوبہ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم دیااور ہدایت کی کہ عسکری تنصیبات و مقامات پرحملہ کرنے والے ایک ایک دہشت گردکوجلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
محسن نقوی نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ اورتوڑ پھوڑ کرنیوالے تمام مقامات کی جیو فینسنگ کا عمل فوری مکمل کیا جائے۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیمزکی تشکیل کا عمل آج ہی مکمل کیا جائے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے کیسوں میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاریوں کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کے کیسز کی مکمل شواہد اور ٹھوس انداز سے پیروی کی جائے۔یہ تمام کیسز ہمارے لئے ٹیسٹ کیس ہیں،انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ محکمہ پراسیکیوشن تمام کیسوں کی بھر پور پیروی کرے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے 542چہروں اور305گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین11 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور