Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب کی 19 پبلک یونیورسٹیز میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو سنڈیکیٹ ممبر مقرر کردیا گیا

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

پنجاب کی 19 پبلک یونیورسٹیز میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو سینـڈیکیٹ ممبر مقرر کر دیا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم پنجاب یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کی ممبر مقرر کی گئی ہیں،جسٹس علی باقر نجفی یونیورسٹی اف انجئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سینڈیکیٹ کے ممبر ہوں گے۔

جسٹس عابد عزیر شیخ یونیورسٹی آف ایجویکشن،جسٹس صداقت علی خان پیر مہر علی شاہ ایگریکلچر یونیورسٹی روالپنڈی،جسٹس شہباز علی رضوی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی اور جسٹس فیصل زمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سینڈیکیٹ کے ممبر مقرر کئے گئے ہیں۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری ، جسٹس مسٹر عابد مسعود نقوی کو یونیورسٹی اف لا کالج،جسٹس چوہدری اقبال اور جسٹس رسال حسین سید ڈیپارٹمنٹ آف لاءگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کےممبرز بورڈ اف سٹڈیز مقرر کئے گئے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم لاہور یونیورسٹی اف منجمینٹ سائنس کے ممبر بورڈ اف ٹرسٹی مقرر کئے گئے ہیں،جسٹس شاہد بلال حسن ،جسٹس جواد احسن کو ممبرز بورڈ اف سٹڈیز مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس شہرام سرور کنگ ایڈوڈمیڈیکل یونیورسٹی، جسٹس سرادر محمد سرفراز ڈوگر  کو محمد نواز شریف یونیورسٹی اف ایگریکلچر ملتان کا سنڈیکیٹ ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس طارق سلیم شیح یونیورسٹی اف ایگریکلچر فیصل اباد کے سینڈیکیٹ کے ممبر،جسٹس چوہدری عابد عزیز فاونڈیشن یونیورسٹی اسلام اباد کے ممبر اف گورنر مقرر کئے گئے ہیں۔

جسٹس انوارالحق پنوں یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے ممبر سنڈیکیٹ،جسٹس فاروق حیدر لاہور کالج فار ویمین یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ ممبر،جسٹس محمد وحید خان، فاطمہ جناح وومین یونیورسٹی روالپنڈی کے سینڈیکیٹ ممبر مقرر کئےگئے ہیں۔

جسٹس عاصم حفیظ نیشنل کالج اف ارٹ کے ممبر بورڈ اف گورنر مقرر کیے گئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین