پاکستان
چلے سے جان نہیں چھوٹی آپ کی؟ جسٹس جہانگیری کا شیخ رشید سے مکالمہ
شیخ رشید کی موچکو اور لسبیلہ میں مقدمات کیخلاف درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دئیے شیخ صاحب چلے سے ابھی جان نہیں چھوٹی آپ کی ،سندھ میں بھی 7اے ٹی اے لگ گئی ہے آپ پرَ؟
موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات میں شیخ رشید کی گرفتاری روکنے کے حکم میں جنوری تک توسیع کردی گئی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی موچکو اور لسبیلہ میں مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔
عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی کو نوٹس جاری،عدالت نے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
عدالت نے کہا کہ ایس ایس پی کیماڑی بتائیں کہ عدالتی حکم کے باوجود مقدمے کے آپریشنز کیسے جاری رکھیں گے؟
تفتیشی افسر نے بتایا کہ لسبیلہ میں درج مقدمے کی اخراج کیلئے رپورٹ بھجوا دی ہے ، محکمے کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔
عدالت نے لسبیلہ مقدمے کے مدعی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے
سندھ پولیس کے افسر نے بتایا کہ ہماری تفتیش مکمل ہوگئی ہے،چالان جمع کرانا ہے،سابق تفتیشی افسر نے تفتیش مکمل کی، 7اے ٹی اے کا اضافہ بھی کیا۔
ڈی ایس پی کلفٹن نے کہا کہ اندارج کے وقت شاید کوئی سیاسی معاملہ تھا ، میرے حساب سے تو یہ ایف آئی آر ہی نہیں بنتی،میرے پاس یہ کیس ہوتا تو ایف آئی آر خارج ہوچکی ہوتی،میرا اب تبادلہ ہوچکا ہے ،آئندہ سماعت پر شاید کوئی اور افسر پیش ہو۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان کا بیان نہ لکھیں، یہ تو ویسے ہی ایمانداری سے یہ بات بتارہے ہیں۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا بیان نہیں ہم کارروائی کا حصہ نہیں بنارہے ،یہ نہ ہو آپ کی نوکری چلی جائے۔
کیس کی سماعت جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی