Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں گھر پر دستی بم حملہ، مالک مکان اور ایک راہگیر زخمی

Published

on

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون کے سید محلے میں گھر پر دستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد علاقے میں آئے اور اقبال نامی شخص کے بارے میں معلوم کیا، اور گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ، حملے میں اقبال اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بم روسی ساختہ تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جس میں ملزمان کو حملے کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزمان نے فرار ہوتے وقت فائرنگ بھی کی، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین