Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: سائٹ ایریا میں پلاسٹک فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

Published

on

کراچی کے سائٹ ایریا میں پولی ٹیکنیکل کالج کے قریب پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی،فائر برگيڈ کے چار فائر ٹینڈر اور ایک اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سمیت ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں

موقع پر موجود پولیس انسپکٹر زورا حسین نے بتایا کہ فیکٹری میں موجود تمام لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔اطراف میں موجود عمارتوں سے بھی لوگوں کو خالی کرا لیا گیا۔

فائر افسر ابرار نے بتایا کہ آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل دور دور تک دکھائی رہے تھے،صبح ساڑھے نو بجے کے بعد آگ لگنے کی اطلاع ملی،تین منزلہ عمارت میں پلاسٹک کی مختلف اشیاء بنائی جاتی ہیں،آگ پر تقریباً قابو پا لیا ہے، جلد کولنگ کا عمل شروع کیا جائے گا،آتشزدگی کے نتیجے میں عمارت کی چھت اور اگلا حصہ کمزور ہو گیا ہے،کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد آتشزدگی کی وجوحات معلوم کی جائیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین