معاشرہ
کراچی ایئرپورٹ، مضر صحت سینڈوچ سے بچے کی حالت غیر، بیکری سیل
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرکارروائی کے دوران معروف بیکری کو مضر صحت اشیاء فروخت کرنے کےسبب سیل کردیا گیا،بیکری سے خریدے سینڈوچ کو کھانے سے ایک بچے کی حالت بگڑگئی تھی۔
ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے لاونج میں قائم معروف مشہور بیکری کومضر صحت کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے پر بیکری کو سیل کر دیا گیا،وحید حمد نامی شخص نے بچے کوبیکری سے سینڈوچ خرید کردیا تھا، سینڈوچ کھانے سے5سالہ بچے کی حالت غیر ہو گئی،
بچے کو فوری طبی مداد دی گئی،سینڈوچ کھانے سے بچے کو فوڈ پوائزن ہوا،والد کی شکایت اور ڈاکٹرز کی تصدیق کے بعد بیکری کو سیل کر دیا گیا،بیکری سیل کیے جانے کے بعد جناح ٹرمینل پر دیگر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں چیکنگ بھی شروع کردی گئی،کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ نے بیکری سیل کرنے کی تصدیق کردی