Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

آرٹس کونسل کراچی میں اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ملکہ تبسم، بشری انصاری پرفارم کریں گی

Published

on

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری آرٹس کونسل کراچی میں منفرد اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ملکہ تبسم میں پرفارم کرینگی۔

آرٹس کونسل آف پاکستان میں ملکہ تبسم بشریٰ انصاری اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،پریس کانفرنس میں صدرآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ ،معروف اداکارہ بشریٰ انصاری،ساجد حسن،داور محمود،سید نی نی اور سعد خان نے تفصیلات بتائی۔

بشری انصاری نے کہا کہ میں بہت نروس ہو رہی ہوں۔یہ اسٹینڈ اپ کامیڈی ہے،باہر ممالک میں مزاح آزاد ہےوہاں کے لوگ فکروں سے آزاد ہیں،ان کے اسٹینڈ اپ سے میرے شو کا موازنہ نہ کیا جائے،جوکچھ میں کرتی آئی ہوں وہی آگے لے کر چلوں گی،میرا آپ سب سے تعلق پینتالیس سال پرانا ہے،پہلے میں نے کہا کہ یہ مجھ سے نہیں ہو پائے گا،اسٹینڈ اپ میں لوگ گندی گندی باتیں کر جاتے ہیں،میں ایسا کچھ نہیں کرسکتی، میں اسٹیج پر پہلے بھی کافی کچھ کرتی آئی ہوں،یہ میرے لیے ایک نیا تجربہ ہوگا،آپ اسے اسی طرح دیکھیں گے جیسا آپ مجھے دیکھتے آئے ہیں۔

اداکار ساجد حسن نے کہا کہ جوانوں میں ایسا ہی جذبہ ہونا چاہیے جیسا داور میں ہے،بشری انصاری اور انور مقصود ایسے لوگ ہیں،جن کے بارے میں کچھ کہنا سورج کو چراغ دکھانے والی بات ہے،انٹرٹیمنٹ انڈسٹری میں بشری کا بہت بڑا نام ہے۔

سید نی نی نے کہا کہ انٹرٹینمنٹ اب ہر نیوز چینل پر نظر آتی ہے،ہم نے سوچا ون مین شو کیا جائے،ہمارا پہلا انتخاب بشری انصاری ہی تھیں بشری انصاری کے ساتھ بیٹھ کر اسکرپٹ تیار کیا،ہم بہت پر امید ہیں کہ شو کامیاب ہوگا،نام ملکہ تبسم اس لیے رکھا کہ سب کہ چہروں پر مسکراہٹ آئے۔

اس موقع پر صدر آرٹس محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہمارے ساتھ داور نے جتنا بھی کام کیا ہے،بہت اچھا ہے،ہم نے بہت سے فنکاروں کے ون مین شو کیے ہی،داور کافی عرصے سے بشری انصاری کے پیچھے پڑا ہوا تھا،بڑی مشکل سے یہ صورت حال بن سکی ہے،ہمارے ملک میں بہت کم لوگ ہیں جو یہ بوجھ اٹھا سکتے ہیں،ہمارے پاس اتنی بڑی خاتون سیلیبرٹی کوئی نہیں ہے،کامیڈی،سیریس،ہیومر ہراداکاری میں بشری انصاری کمال کرتی ہیں،جیسے انورمقصود کا خاندان ہے،ایسے ہیں بشری انصاری کا خاندان ہے،ہم نے لاہور میں احمد بشیر صاحب کا کنبہ سیشن بھی کیا تھا،مجھے بڑا یقین ہے کہ داور کی کوئی پروڈکشن فیل نہیں ہوتی،ون مین شو یا تھیٹر میں سب پرفارم کر رہے ہوتے ہیں،مجھے یقین ہے کہ یہ شو بھی اچھا ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین