Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

کراچی: پنچ مکھی ہنومان مندر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی تقریب

Published

on

کراچی میں ہندوبرادری کی جانب سے پاک فوج سے اظہاریکجتہی کے لیے قدیم مندر میں تقریب منعقد کی گئی،جس میں مختلف مذاہب کے علاوہ خواجہ سرا بھی شریک ہوئے۔

کراچی کے علاقے سولجربازار میں واقع پنچ مکھی ہنومان مندر میں ہندوبرادری کےسربراہ  اور مندر کے گدی نشین شری رام ناتھ مہاراج کی جانب سے پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں ہندو،کرسچن سکھ اورمسلمان عمائدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

کراچی بھرسے آئے خواجہ سراؤں نے بھی تقریب میں خصوصی طورپرشرکت کی،کراچی میں بسنے والے مختلف مذاہب کے نمائندوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائےجبکہ ملی نغموں کے ذریعے لہوگرمادیا۔

اس موقع شری رام ناتھ مہاراج کا کہناتھا کہ پاکستان آرمی امن،استحکام اورقومی دفاع کی خاطراہم کردارادارکرتی ہے،ایک سیاسی جماعت کی جانب سے شہدا کی یادگارو قومی حیثیت کی حامل عمارتوں پردھاوابولاگیا،اورانھیں بے دردی سے نذرآتش کیاگیا،اس عمل کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

شری رام ناتھ مہاراج نے پاک فوج کے ساتھ غیرمتزلزل حمایت اوروطن عزیز کے لیے ان کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہناتھا کہ پوری قوم  بشمول ہندوبرادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ہم پاکستان آرمی کی بے لوث خدمات کو قوم کی حفاظت وترقی سمجھتے ہیں،پروگرام کے آخر میں وطن عزیز اورپاک فوج کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین