Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: غیرقانونی منی ایکسچینج پکڑی گئی، 3 ملزم گرفتار

Published

on

ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے جمشید ٹاون میں کارروائی کے دوران لاکھوں مالیت کی کرنسی برآمد کرلی،بغیرلائسنس غیرملکی کرنسی ایکسچینج چلانے والے 3ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسٹیٹ بینکنگ سرکل کراچی نے شہر کےعلاقے جمشید ٹاون سے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3ملزمان کو گرفتارکیا۔

کارروائی کے دوران لاکھوں مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی،گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث تھےاور گرفتار ملزمان بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔

گرفتار ملزمان میں محمد آصف، حافظ فہیم اورعمران عدمانی شامل ہیں، چھاپے کے دوران ملزمان سے 1 کروڑ ایرانی ریال، 8946 سعودی ریال، 1280 یواے ای درہم، امانی ریال، کینڈین ڈالر اور 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمد کرلیے گئے۔

ملزمان کے موبائل فونز سے حوالہ ہنڈی سےمتعلق پیغامات، متعدد ہنڈی حوالہ کے رجسٹرز بھی برآمد کر لئے گئے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالےسےحکام کو مطمئن نہ کرسکے۔

 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دوروز قبل بھی ایف آئی اے اسٹیٹ بینکنگ سرکل نے شہید ملت روڈ پرغیرقانونی ایکسچیج کے خلاف کارروائی عمل میں لائی تھی،جس میں 4کروڑ روپے تحویل میں لیے گئے تھےاورمنی لانڈرنگ کے اہم سرغنہ کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین