پاکستان
کراچی کو سرد ہواؤں نے لپیٹ میں لے لیا
کراچی میں سردی پلٹ آئی، بارش برسانے والا سسٹم شہر سے رخصت، کویٹہ سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں نے شہر کو لپیٹ میں لے لیا۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا ، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ پارہ 21 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 46 جبکہ ڈی ایچ اے میں 40 ملی میٹر ریکارڑ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں تیز بارش کا امکان نہیں ہے تاہم کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ دو سے تین روز سرد ہواؤں کا راج برقرار رہے گا، ہواؤں کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہنے کا امکان ہے۔