Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس، سیاسی کارکن ایوان میں داخل، ہنگامہ، اپوزیشن پر جوتے، لوٹے پھینکے گئے، شور شرابے میں ارکان کا حلف

Published

on

خیبرپختونخوا سمبلی کے ہنگامہ خیز افتتاحی اجلاس میں ارکان  نے ہنگامہ آرائی، شور شرابے اور نعرے بازی میں حلف اٹھا لیا۔ پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکن زبردستی ایوان میں داخل ہو گئے۔ مہمانوں کی گیلریز میں لوگوں کا ہجوم لگا رہا، اپوزیشن ارکان پر لوٹے اور جوتے پھینکے گئے۔

خیبرپختونخوا کی نو منتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس ہلڑ بازی اور بدنظمی کا شکار رہا۔ایوان میں پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکن دھکم پیل کرتے ہوئے زبر دستی داخل ہوگئے۔۔

مہمانوں کی گیلریز اور دیگر مقامات پر غیر متعلقہ افراد کا ہجوم رہا۔ نومنتخب  ارکان اسمبلی کو ایوان میں داخل ہونے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صبح 11بجے بلایا جانیوالا اجلاس بدنظمی کے باعث ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔مہمانوں کی گیلریز سے اپوزیشن ارکان کیخلاف نعرے بازی  کی گئی،پی ٹی آئی کارکنوں نے لوٹے اور جوتے برسا ئے۔

ن لیگ کی ثوبیہ شاہد نے گھڑی اٹھا کر جوابی نعرے بازی کی، پی ٹی آئی کے ممبران بانی پی ٹی آئی کی تصاویر لئے ایوان میں آئے ،بار بار تنبیہ کے باوجود شور شرابہ ختم نہ ہوا تو سپیکرنے ہنگامہ آرائی کے دوران نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔

کل ایوان میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائیگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین