Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

صحت

خیبرپختونخوا، آلودہ پانی،ناقص خوراک، غلط دوائیں، 2 ماہ کے دوران ٹائیفائیڈ کے 10 ہزار کیسز

Published

on

خیبرپختونخوا میں دوماہ کے دوران ٹائیفائیڈ کے دس ہزار کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے کے محکمہ پبلک ہیلتھ کی دستاویز کے مطابق صوبے میں ٹائیفائیڈ کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

  محکمہ پبلک ہیلتھ کی دستاویز کے مطابق دو ماہ کے دوران پشاور میں ٹائیفائیڈ کے 1600 سےزیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ  ٹائیفائیڈ بڑھ رہاہے، یہ کوئی نیا بیکٹریا نہیں ہے،غلط انٹی بائیوٹکس کےاستعمال سے ٹائیفائیڈ میں مزاحمت پیدا ہوتی ہے۔

ڈاکٹر ارشاد علی نے کہا کہ ٹائیفائیڈ مرض میں بعض انٹی بائیوٹکس کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں، صفائی کا خیال نہ رکھنے کی صورت میں یہ بیماری دوسروں کو منتقل ہوتی ہے۔

ڈاکٹر ارشاد علی نے کہا کہ آلودہ پانی اور آلودہ غذا کے استعمال سے یہ بیکٹریا بڑھتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین