Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

کے ایس کاظمی کا گیت ’ تیرا رنگ چڑھیا‘ بھارتی فلم میں شامل،منت نور، کمل خان نے آواز کا جادو جگایا

Published

on

پاکستانی شاعر کے ایس کاظمی کا لکھا گیت ’تیرا رنگ چڑھیا ‘انڈین پنجابی فلم مقدر میں شامل کرلیا گیا، جس میں گلوکارہ منت نور اور کمل خان نے آواز کا جادو جگایا ہے۔ میوزک ڈائریکٹر گرمیت سنگھ ہیں۔

کے ایس کاظمی کے اس سے پہلے بھی کئی گیت انڈین فلموں میں لیے گئے ہیں۔ جس کی شاعری اور میوزک کی بدولت فلمیں ہٹ ہوئی ہیں۔ کے ایس کاظمی باصلاحیت شخصیت کے مالک ہیں۔ لیرکس کے علاوہ وہ ڈائریکشن اور پروڈکشن میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔

متعدد پاکستانی ڈراموں میں ٹائٹل سونگ بھی مشہور ہیں۔ ریڈیو کیلئے بھی کام کیا ہے۔ پاکستانی – انڈین سمیت متعدد ممالک کی فلموں میں گیتوں سے ان کی شناخت انٹرنیشنل سطح پر ہوتی ہے۔

اس سلسلے میں میوزک ڈائریکٹر گرمیت سنگھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ایس کاظمی کی جانب سے ہماری فلم کیلئے گیت لکھنا باعث اعزاز ہے۔ ان کی خداداد صلاحیتوں کی میوزک انڈسٹری معترف ہے۔ امید ہے گیت تیرا رنگ چھڑیا پسند آئے گا۔

کے ایس کاظمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ کچھ منفرد پراجیکٹ کیا جائے۔ انڈین فلموں میں متعدد بار میرے گیت شامل کیے گئے۔ لیرکس فلموں کو سپرہٹ بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین