Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور: خواجہ سرا نے معمولی جھگڑے پر رکشہ ڈرائیور قتل کر دیا

Published

on

صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواجہ سرا نے معمولی تلخ کلامی پر رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا۔

وحدت کالونی میں ایک خواجہ سرا عدنان رکشے میں  بیٹھی خواتین سے بار بار بھیک کے لیے اصرار کر رہا تھا۔

رکشہ ڈرائیور غلام شبیر نے عدنان کو خواتین سے باربار بھیک مانگنے سے منع کیا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی۔

عدنان اور غلام شبیر کے درمیان تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھاپائی تک جا پہنچی اور عدنان نے غلام شبیر کو ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

رکشہ ڈرائیور غلام شبیر، خواجہ سرا عدنان کے تشدد سے ہلاک ہوگیا، رکشہ ڈرائیوروں نے اس واقعہ پ؛ر وحدت کالونی کا مین روڈ بلاک کردیا۔

پولیس نے خواجہ سرا کو گرفتار کر لیا، رکشہ ڈرائیوروں کو انصاف کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین