Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

لاہور: اقبال ٹاؤن پولیس نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کرنے والے 6 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک کر دیئے

Published

on

لاہور کے علاقے علامہ  اقبال ٹاؤن میں گھرمیں گھسنے والے 6 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن میں 6 ڈاکو معروف ماہر نفسیاتی امراض ڈاکٹر عباد کے گھر گھسے اور اہل خانہ پرتشدد   کرتے ہوئے سب کو یرغمال بنا لیا،

اقبال ٹاؤن کا رہائشی جس کے گھر کے اندر ڈاکو گھس کر لوٹ مار کر رہے تھے۔

ڈاکوؤں کی لوٹ مار جاری تھی اسی دوران  گھر کی بالائی منزل پر موجود  ڈاکٹر عباد کی بیٹی  نے ون فائیو پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی، جیسے ہی 15 پر کال موصول ہوئی اقبال ٹاؤن پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو دیکھ کر  فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے تمام  ڈاکو  ہلاک ہو  گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔۔واقعے میں اہل خانہ اور پولیس اہلکار محفوظ رہے ۔۔

پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیں۔۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین