پاکستان
لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر
لاہور کی فضائیں پھر مضرصحت ہوگئیں،دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔
گردوغبار کے سبب آج صبح لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرریکارڈ ہورہاہے،فضاوں کے معیار کو جانچنے والے بین الاقوامی ادارے ائیر کوالٹی انڈیکس کی جاری تفصیلات کے مطابق لاہور کی فضاوں میں آلودہ،پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 158 پرٹیکیولیٹ تک تک جاپہنچی،بیجنگ(چائنا) آلودہ ذرات پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد174کے ساتھ پہلے نمبر پرہے،جکارتہ،(انڈونیشیا)154 پریٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے جبکہ کویت سٹی،(کویت)137پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت،201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت اور301 سےزائددرجہ ، خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔