Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

لاہور: 4 روز سے جاری بارشوں میں کئی مکان، دیواریں گرگئیں، ٹریفک حادثات، 43 شہری ہلاک، 160 زخمی

Published

on

شہر بھر میں چار روز سے جاری حالیہ بارشوں سے 43 افراد جاں بحق اور 160 سے زائد زخمی ہو گئے، کئی نجی املاک کو نقصان پہنچا، حکومت کی جانب سے جاری حالیہ بارشوں میں امدادی کارروائیوں میں تمام ادارے شامل رہے واسا ریسکیو ،ایل ڈبلیو ایم سی شامل ہیں ۔

 مون سون سیزن کی حالیہ بارشوں کے دوران ریکارڈ بارش ہوئی جس سے مختلف نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا اور سیلابی کیفت پیدا ہو گئی جس سے بہت سے مقامات پر مکانات اور دوکانوں کو نقصان پہنچا سب سے زیادہ نقصان کچے مکانات اور ٹی آر گارڈرز سے بنائی عمارتوں کو پہنچا۔

لاہور بھر میں 20 سے زائد مقامات پر عمارتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے، ان میں بند روڈ، رائیونڈ روڈ، شاہدرہ، کاہنہ، چونگی ، مزنگ کے علاقے شامل ہیں

عمارتوں اور دیواروں کے گرنے سے اب تک 17 افراد ہلاک ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 37 زخمی رپورٹ کئے گئے۔ کرنٹ لگنے سے 5 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 11 جھلس گئے۔

گاڑیوں   اورموٹر سائیکل  سواروں کو حادثات سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 بتائی گئی ہے، ان میں بھی خواتین اوربچے شامل ہیں ۔ ان تمام افراد کو ریسکیو اور ایدھی سمیت دیگر این جی اوز کے ذرائع ہسپتالوں اورمردہ خانوں میں منتقل کیا گیا۔

بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور اتوار کی شام تک یہ سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید کئی سپیل آنے کی توقع ہے ْ

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین