Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

لنکا پریمیئر لیگ،بابر اعظم کی سنچری، حسن علی کی 3 وکٹیں، شعیب ملک کی آل راؤنڈ پرفارمنس

Published

on

قومی کھلاڑیوں کی لنکا پریمئیر لیگ میں شاندارپرفامنس کا سلسلہ جاری ہے،   کبھی نسیم  تو کبھی بابر، کبھی فخر تو کبھی ملک اپنی پرفامنس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں ۔

بابراعظم کی سنچری:

کرکٹ کے مغل اعظم بابر اعظم نے  گال گلیڈی ایٹرز کیخلاف شاندار سنچری جڑ ڈالی، 188 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے  شاندار سنچری اسکور کی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے محض 59 گیندوں پر 8 چوکوں اور 5 چکھوں کی مدد سے 104 رنز اسکور کئے، بابر اعظم کی شاندار اننگز کی بدولت ان کی ٹیم کولمبو اسٹرائیکر فتح سمیٹنے میں کامیاب رہی، اور 189 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی سیکنڈ لاسٹ گیند پر حاصل کر لیا، بابر اعظم عمدہ پرفامنس پر مین آف دی میچ بھی  قرار پائے۔

حسن علی کی 3 وکٹیں :

پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی عمدہ پرفامنس کا مظاہرہ کیا،  جافنا کنگز اور ڈمبولا جائنٹس  کے میچ کے دوران  حسن علی نے زبردست باؤلنگ کی، 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں بٹور لیں ، حسن علی کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت جافنا کنگز کی ٹیم 135 رنز کا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہی، حسن علی عمدہ پرفامنس پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

شعیب ملک کی آل راؤنڈ پرفارمنس:

شعیب ملک نے جافنا کنگز اور ڈمبولا جائنٹس کے درمیان ہونے والے میچ میں شاندار آل راؤنڈ پافامنس کا مظاہرہ کیا، 2 اوورز میں 13 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں اور بیٹنگ کرنے آئے تو اکیلے جافنا کنگز کے باؤلرز کیخلاف ڈٹے رہے، انہوں نے 53 گیندوں پر 5 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 74 رنز اسکور  بنائے ، تاہم وہ اپنی شاندار اننگز کے باوجود اپنی ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے اور ڈمبولا جائنٹس کی ٹیم 9 رنز سے میچ ہار گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین