بزنس
بھارت میں مقامی تیارکردہ ہارلے ڈیوڈسن اور ٹرمف موٹرسائیکلز کے ماڈل متعارف
بھارت کے بجاج آٹو نے ہیروموٹوکارپ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ ہارلے ماڈل متعارف کرانے کے دو دن بعد مقامی تیار کردہ دو ٹرمف موٹرسائیکلز لانچ کی ہیں، ٹرمف کے دونوں ماڈل برطانیہ کے ٹرمف موٹرسائیکلز کی پارٹنر شپ میں بنائے گئے ہیں۔
ٹرمف موٹرسائیکلز کی لانچ سے بجاج آٹو کے شیئرز کی قیمت 4900 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔
بجاج آٹو کے بنائے گئے ٹرمف سپیڈ 400 کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار بھارتی روپے ہوگی تاہم سکریمبلر 400 ایکس کی قیمت کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔
پیر کی شام بھارت کے ٹاپ ٹو وہیلر میکر ہیرو نے مقامی طور پر تیار کردہ ہارلے ڈیوڈسن 440 سی سی انجن کے ساتھ متعارف کرایا تھا جس کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار سے شروع ہوگی۔
بھارت میں مہنگائی کی وجہ سے موٹرسائیکل کی روایتی مارکیٹ دیہی انڈیا میں ڈیمانڈ کم ہو رہی ہے اور شہری انڈیا میں پریمیئم موٹرسائیکلز کی مانگ ہے۔
بجاج آٹو ٹرمف کی پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن کی ذمہ دار ہوگی، ٹرمف یوکے کی بھارت میں اس وقت 15 ڈیلر شپس ہیں۔
نئے موٹرسائیکلن ماڈلز متعارف کرانے کے بعد ہیرو کے شیئرز کی قیمت 4.2 فیصد اور بجاج کے شیئرز کی قیمت 6 فیصد بڑھی۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں