Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹرینڈ

امریکا میں مقدمات، کرپٹو ایکسچینج بائنانس نے 13 جون سے ڈالر ڈیپازٹس بند کرنے کا اعلان کردیا

Published

on

کرپٹو ایکسچینج بائنانس امریکا نےامریکی ریگولیٹرز کی جانب سے مقدمات دائر کئے جانے کے بعد 13 جون سے ڈالر ڈیپازٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج بائنانس کی امرییکی برانچ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وقتی طور پر وہ صرف کرپٹو لین دین تک محدود رہنے کے لیے ڈالر ڈیپازٹ بند کر رہے ہیں، کرپٹو کرنسیز میں ٹریڈنگ، سٹیکنگ، ڈیپازٹس اور سرمایہ نکالنے کے آپریشنز مکمل بحال رہیں گے۔

سوموار کے روز امریکی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی) نے بائنانس اس کے بانی ژاؤ اور کوائن بیس ایکسچینج کے خلاف مقدمات دائر کئے تھے۔

ایس ای سی کے مقدمات کرپٹو کرنسی پر کریک ڈاؤن میں ڈرامائی تیزی کے طور پر دیکھے گئے،ایس ای سی نے بائنانس کے اثاثے منجمد کرنے کی بھی اپیل دائر کی ہے۔

بائنانس امریکا، بائنانس کے اصل کاروبار کا ایک بہت چھوٹا حصہ ہے لیکن ڈالرز نکلوانے پر پابندی اس کے کاروبار کو متاثر کر سکتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین