مصور،اداکار ومجسمہ ساز اکبرخان مختصرعلالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔
اکبرخان پیشے کے لحاظ سے آرٹسٹ تھے،آرٹ کے شعبے میں بھی منفرد فن پارے تشکیل دینے کے حوالے سے بھی خدمات نمایاں تھیں۔
اکبر خان کی مصوری ومجسمہ سازی کی کئی ایگزیبشن منعقد کی جاچکی ہیں،کچھ عرصہ قبل آرٹس کونسل میں ان کی تصویری نمائش کا انعقاد کیاگیاتھا،جس میں مرحوم ٹی وی اداکار شکیل مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
اکبرخان نے کئی مشہور ڈراموں میں ساتھی فنکار کی حیثیت سے کردار نگاری کی،جن میں ڈرامہ سیریل پری زاد، دل ربا اورڈرامہ سیریز بلبلے مین بطورمہمان اداکارکردارنگاری شامل ہے۔
اکبرخان کی نمازجنازہ آج بعدنمازعصرمسجد اقصیٰ فائیو سی 2،نارتھ کراچی میں اداکی جائیگی۔