Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

بیٹنگ پسند ہے، سپیڈ سے کچھ نہیں ہوتا، وکٹیں لینا ضروری ہے، شاہین آفریدی

Published

on

پاکستانی باؤلنگ لائن اپ کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ کی ویب سائٹ  ESPN CRICINFO کو انٹرویو میں انجری کے بعد کرکٹ میں واپسی ،فٹنس،  کپتانی  کے معاملات کے علاوہ شاہد آفریدی  کی جانب سے ری ہیب میں مدد سمیت  مختلف ایشوز کر بات کی۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں اب مکمل طور پر فٹ ہوں اور میرا گھٹنہ بھی مکمل طور پر جگہ پر واپس آ چکا ہے، انہوں نے کہا کہ کیویز کیخلاف ہوم سیریز میں تھوڑا مسئلہ پیش آیا لیکن اب میں مکمل طور پر فٹ ہوں، سپیڈ اور پیس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پر  ہر ایک کا اپنا نظریہ ہے،چاہے آپ 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کریں یا 150 کی رفتار سے جب تک آپ وکٹیں حاصل کر رہے ہیں آپ بہتر محسوس کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رفتار سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اگر اس میں کمی آئی ہے تو وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری آئے گی۔

شاہین آفریدی نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے  انڈر 16 سے ہی بیٹنگ کرنا پسند ہے، لیکن انجری کے بعد میں نے بیٹنگ پر خصوصی توجہ دینا شروع کی ہے، شاہین آفریدی نے اپنے سسر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کے ساتھ کام کرنے کو اپنی بیٹنگ میں بہتری کا اہم جز بھی قرار دیا.

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین9 گھنٹے ago

ٹیکس اہداف کی صورتحال تسلی بخش نہیں، شرائط پوری نہ ہوئیں تو منی بجٹ لانا پڑے گا، آئی ایم ایف

Uncategorized9 گھنٹے ago

قریبی دفاعی تعاون کے لیے جرمنی اور برطانیہ کے مشترکہ دفاعی اعلامیہ پر دستخط

تازہ ترین10 گھنٹے ago

یورپ کے دفاع کے کئی کمزور پہلو نیٹو کے لیے باعث تشویش

تازہ ترین10 گھنٹے ago

نیتن یاہو کے کانگریس کے خطاب سے پہلے مظاہرے، کئی ارکان کانگریس کا شرکت نہ کرنے کا اعلان

پاکستان12 گھنٹے ago

پنجاب اسمبلی کے سامنے پی ٹی آئی کا احتجاجی کیمپ، نیلی پری نے اداکار طاہر انجم کو روک کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ہمارا کوئی تعلق نہیں، اپوزیشن لیڈر

Uncategorized13 گھنٹے ago

تمام سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے پر متفق

تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایجنڈے کے تحت بیانیہ بنایا گیا کہ میں نے جی ایچ کیو پر احتجاج کے لیے اکسایا، عمران خان

تازہ ترین13 گھنٹے ago

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

مقبول ترین