Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب کیس، پراسیکیوشن نے جج پر عدم اعتماد کردیا

Published

on

Ali Amin Gandapur signed the declaration of confidence of Imran Khan and himself from the members of the assembly, a committee was formed under the chairmanship of Arif Alvi to end the differences in PTI.

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں درج اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں جج تبدیلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔پراسیکوشن کی جانب سے جج پر عدم اعتماد کی درخواست دائر کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے جج تبدیلی کی درخواست پر 10 جولائی کو دلائل طلب کر لیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے درخواست پر سماعت کی،علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور وکالت نامہ جمع کروایا، وکیل راجہ ظہورالحسن نے کہا کہ جج تبدیلی کی درخواست پر دلائل کیلئے ایک دن کا وقت دیا جائے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے جج تبدیلی کی درخواست پر 10 جولائی کو دلائل طلب کر لیے۔

درخواست میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت میں زیر التوا ہے۔ کیس کی آخری سماعت 5 جولائی 2024 کو ہوئی تھی جس میں ملزم کو بغیر کسی معقول وجہ کے ذاتی حاضری سے استثنیٰ دیا گیا،ٹرائل مکمل ہونے کے قریب ہے اور ملزم مقدمے کو طول دینے کے لیے تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ملزم کو بغیر کسی معقول وجہ کے بار بار ذاتی استثنیٰ دیا گیا۔ذاتی استثنیٰ کی فراہمی بار بار استغاثہ کے کیس کو نقصان پہنچاتی ہے۔ملزم پانچ جولائی 2024 کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوا تھا اور جان بوجھ کرٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوا۔استثنیٰ کی درخواست سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع استغاثہ کو نہیں دی گئی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تاخیری حربوں اور ذاتی حاضری سے چھوٹ کی رعایت نے مقدمے کی کارروائی پر بہت سے سوالات پیدا کیے ہیں،مذکورہ بالا حالات میں کیس کسی دوسری عدالت میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین