Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پاکستانیوں کی زندگیاں کسی دوسرے ملک کے مفاد سے مقدم ہیں، آرمی چیف، غیرملکیوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ

Published

on

نگران وزیر اعظم  انوار الحق کاکڑ  کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی  کا  اجلاس  ہوا، سول و عسکری قیادت کا دہشت گردی سے نمٹنے  کے عزم کا اعادہ کیا۔غیر قانونی  طور پر غیرملکیوں کے خلاف سخت ایکشن، ڈالر کی سمگلنگ روکنے کے لئے مزید اقدامات کا فیصلہ بھی کیا  گیا۔

اجلاس سے قبل نگراں وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم۔منیر کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں خفیہ ادرروں نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں غیر قانونی غیرملکیوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا، ڈالر کی سمگلنگ روکنے کے لئے مزید اقدامات کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایپکس کمیٹی میں ہر پاکستانی شہری کی جان و مال  کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی جان و مال دوسرے ملک سے مقدم ہے، پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود دنیاوی مفاد سے زیادہ عزیز ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سول اور عسکری قیادت متحدو متفق ہے، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

آرمی چیف نے کہا کہ  ملک میں امن و امان قائم کر کے بیرونی سرمایہ کاری لائی جائے گی۔

اپیکس کمیٹی کے فالواپ کے طور پر سپیشل انوسمنٹ فسلیٹیشن کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔

ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے جائزہ لیا جائے گا ۔ اب تک کی معاشی صورت حال اور سرمایہ کاری بارے بریفنگ دی جا ئے گی ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین