Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

صحت

ایل آر بی ٹی کا چاڈ میں فری کیمپ،4 دن میں نابیناپن سے بچاؤ کے 300 آپریشنز

Published

on

پاکستانی ڈاکٹروں نے افریقی ملک چاڈ میں اندھے پن کے صرف 4 دن میں 300 سے زائد آپریشنز مفت  کیے۔۔

او آئی سی کے ذیلی ادارے کامسٹیک، اسلامی ترقیاتی بنک اور لیٹن رحمت اللہ بینوولینٹ ٹرسٹ ( ایل ٓر بی ٹی) کے   اشتراک سے چاڈ میں فری آئی کیمپ لگایا  گیاجس میں شہریوں کو علاج کے ساتھ ساتھ نابینا پن سے بچنے کی آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔

فری آئی کیمپ  چاڈ کے دارالحکومت اینجامینا میں لگایا گیا ہے۔چاڈ کے شہری کہتے ہیں کہ پاکستانی ڈاکٹرز کے شکرگزار ہیں کہ وہ اس سخت موسم میں یہاں مفت علاج فراہم کررہے ہیں۔۔

ڈاکٹرز  کا کہنا ہے ۔۔ کہ ہمیں اس فری کیمہ کا حصہ بننے پر فخر ہے ۔۔ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرنا اور مقامی کمیونٹی کومثبت پیغام دینا ہے۔

پاکستانی ماہرین چشم چاڈ کے ڈاکٹرز کو موتیا کی  جدید تکنیک سے سرجری   کی تربیت دیں گے۔۔ اور نوجوانوں کو  نابینا پن سے بچنے کے لئے آگاہی بھی فراہم کریں گے۔۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین